گوجرانوالہ(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ عوام نے انہیں عوامی خدمت کے لیے مینڈیٹ دیا ہے، نہ کہ کسی جیل کے باہر بیٹھنے کے لیے۔ مریم نواز نے صوبے کی ترقیاتی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی اور گجرات میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے بنیادی ڈھانچے، سڑکیں، اوور ہیڈ بریج اور گرین بس پراجیکٹس کے ذریعے ترقی کی راہیں ہموار کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تنقید کی کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 12 سالوں میں ایک ہی پارٹی کی حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی، جس کی وجہ سے صوبہ ترقی کی راہوں سے دور رہا۔ انہوں نے زور دیا کہ وزیر اعلیٰ کو اڈیالہ جیل کے بجائے اسپتالوں، اسکولوں اور عوامی مقامات پر جا کر حقیقی ترقی اور عوامی خدمت یقینی بنانی چاہیے۔
سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں ،مریم نواز کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشورہ
11