Home » محرم الحرام کا پرامن انعقاد،مریم نواز کی ٹیم پنجاب کو شاباش،پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین

محرم الحرام کا پرامن انعقاد،مریم نواز کی ٹیم پنجاب کو شاباش،پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے پرامن،باوقار اور منظم انعقاد پر صوبے بھر کی انتظامیہ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے ایام نہایت پرامن اور منظم انداز میں مکمل ہوئے۔انہوں نے ”الحمدللہ… شاباش ٹیم پنجاب“ کے الفاظ کے ساتھ تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبائی وزراء،اراکینِ پنجاب اسمبلی،ضلعی انتظامیہ،پنجاب پولیس،ریسکیو 1122،محکمہ صحت،لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں کی شب و روز محنت کو قابلِ ستائش قرار دیا،جنہوں نے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود عزاداروں کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے،جن میں جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا قیام،عرقِ گلاب کا چھڑکاو اور سموگ گنز کے ذریعے پانی کی پھوار شامل تھی،جس سے عزاداروں کو نمایاں ریلیف ملا۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ”ستھرا پنجاب“ پروگرام کے تحت مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر مثالی صفائی کو یقینی بنایا گیا جبکہ مختلف اداروں کے درمیان موثر ہم آہنگی اور ٹیم ورک نے بہترین انتظامی مثال قائم کی۔

مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کی خدمات کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید موسمی حالات کے باوجود پولیس اہلکار عوام کے تحفظ کے لیے متحرک رہے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں،جس کے نتیجے میں عاشورہ پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے عوامی خدمت میں مصروف اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر جوان صوبے کا فخر ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ قابلِ قدر رہیں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز