Home » مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام کو دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم،گوجرانوالہ،ملتان اور سیالکوٹ میں فری ٹرانسپورٹ پائلٹ کی منظوری

مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام کو دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم،گوجرانوالہ،ملتان اور سیالکوٹ میں فری ٹرانسپورٹ پائلٹ کی منظوری

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری لانے کے لیے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور صوبے کے مختلف مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ہر کلومیٹر کے حساب سے ٹرانسپورٹ کرایوں کے تعین کے لیے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی گئی اور پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے پر بھی غور کیا گیا،جس کے تحت گوجرانوالہ،ملتان اور سیالکوٹ میں فری ٹرانسپورٹ پائلٹ کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اشیا خوردونوش کے ڈی سی ریٹ کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور ایل پی جی کے نرخ پورے صوبے میں ریگولیٹ کرنے کے لیے پیرا کو حکم دیا۔اجلاس میں عالمی بحران کے تحت آئل پرائس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں پر آئل پرائس کے اثرات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں لاہور سمیت ہر ضلع میں پیاز، ٹماٹر،آلو،کیلا اور دالوں سمیت 23 اشیا خوردونوش کے موجودہ نرخ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آٹے کے نرخ سندھ،کے پی کے اور بلوچستان کے مقابلے میں کم ہیں جبکہ زیادہ تر دالیں،پھل اور سبزیاں بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں مناسب نرخوں پر دستیاب ہیں۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ نوٹیفائڈ نرخ سے زائد قیمت پر اشیا نہ خریدیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر یونین کونسل میں جوہڑ اور تالاب کا سروے کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ کمشنرز کو روزانہ تصاویر اور رپورٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کی گئی۔وزیراعلیٰ نے شجر کاری،کتوں کے کاٹنے،زیبرا کراسنگ،سٹریٹ لائٹس، گرین بیلٹ اور دیگر کے پی آئیز پر بھرپور توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔جھنگ میں صفائی کی صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے منتخب یونین کونسل کی مکمل صفائی 24 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ قبرستانوں میں صفائی مہم دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔اجلاس میں ہر ڈسٹرکٹ میں جاری بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور جون تک مکمل تکمیل کے لیے سخت ہدایات دی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے اوپن ڈرینج میں اموات کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا اور غیر محفوظ جوہڑوں کی موجودگی کو ڈی سی کی ناکامی قرار دیا۔گھنٹہ گھر فیصل آباد میں روڈ سائیڈ ڈرینج سسٹم اور بجلی کے تار ہٹانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔صفائی کے نظام میں مزید بہتری کے لیے ہر یونین کونسل کی گلیوں میں کارکنوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل میپنگ شروع کرنے اور ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اے آئی کمپلینٹ ہیلپ لائن کے لیے ”ستھرا پنجاب ہیرو“ متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا۔اسی طرح کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کے لیے اے آئی بیسڈ ویسٹ ڈیٹیکشن آٹو موبائل پائلٹ پراجیکٹ بھی پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مختلف شہروں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کر گہرا افسوس ہوا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز