Home » مومنہ اقبال ثاقب چدھڑ کا تنازع،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں،دوٹوک اور سخت پیغام جاری

مومنہ اقبال ثاقب چدھڑ کا تنازع،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں،دوٹوک اور سخت پیغام جاری

by ahmedportugal
30 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان جاری تنازع پر سامنے آ گئی ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر دوٹوک اور سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہر معاملے کو مکمل میرٹ اور قانون کے مطابق دیکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کے دباو کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ان کے مطابق اگر کسی خاتون کے ساتھ ہراسانی، دھمکی یا استحصال کے الزامات ثابت ہوئے تو ذمہ دار کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی یا سماجی حلقے سے ہو۔
ایگزو نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان جاری تنازع پر اپنا واضح اور سخت موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کو مکمل طور پر میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا، اور اس میں کسی قسم کا سیاسی دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگرچہ یہ معاملہ بظاہر ذاتی نوعیت کا ہے تاہم جب کسی خاتون کے ہراساں کیے جانے، دھمکیاں دیے جانے یا مبینہ استحصال کے الزامات سامنے آئیں تو ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری اور غیر جانبدار کارروائی کریں۔مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو بھی شخص کسی خاتون کو ہراساں کرنے،دھمکیاں دینے یا اس کے ساتھ استحصال میں ملوث پایا گیا،اسے کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا عہدے سے ہو۔ان کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور اس پورے معاملے میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ کسی بھی خاتون کو ذاتی مواد منظر عام پر لانے کی دھمکی دے کر دباو ڈالنے یا بلیک میل کرنے کی ہر کوشش کو سختی سے روکا جائے گا۔انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ان کے اس پیغام کو متعلقہ عناصر کے لیے واضح وارننگ سمجھا جائے۔

واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کے الزامات کے بعد مبینہ طور پر نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے کے دعوے بھی کیے گئے ہیں،جس پر انہوں نے فوری کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رجوع کیا ہے۔دوسری جانب ثاقب چدھڑ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”عورت کارڈ“ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے اور معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب اداکارہ کے منگیتر کی جانب سے انہیں دھمکی آمیز کال موصول ہوئی،اس واقعے کے بعد پولیس کو شکایت دی گئی،جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کال کرنے والا شخص مومنہ اقبال کا منگیتر ہے۔ثاقب چدھڑ کا مزید کہنا ہے کہ بعد ازاں اداکارہ اور ان کی والدہ نے خود رابطہ کر کے معذرت کی اور معاملے کو غلط فہمی قرار دیا۔ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ان کا مومنہ اقبال سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی انہیں ان کی ذاتی صورتحال یا شادی کے معاملے کا کوئی علم تھا۔ذرائع کے مطابق معاملے کی حساس نوعیت کے باعث تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے تمام پہلووں کا قانونی و سائنسی بنیادوں پر جائزہ لے رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز