Home » مریم نواز کا عوامی خطاب،دفاعی معاہدے کو فخر کا لمحہ قرار،لاکھوں گھرانوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان

مریم نواز کا عوامی خطاب،دفاعی معاہدے کو فخر کا لمحہ قرار،لاکھوں گھرانوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

ساہیوال(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ ہم سب کے لیے مقدس اور پاک دھرتی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اب پاکستان خادمین حرمین شریفین میں شامل ہو گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ساہیوال میں الیکٹرک بس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے اور اس کے ذریعے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں بلکہ پاکستان کا وقار بھی دنیا میں بلند ہوا ہے،ہم  نے معرکہ حق میں تاریخی فتح حاصل کی ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف ہمیشہ کہا کرتے ہیں کہ ساہیوال میرا بھائیوال ہے لہٰذا ان کی طرف سے بھی یہاں موجود عوام کو سلام پیش کرتی ہوں،آج جب میں بس میں سفر کررہی تھی اور جو لوگ مجھے ویلکم کرنے آئے ہوئے تھے،ان کے منہ پہ ایک ہی نعرہ تھا کہ “نوازشریف زندہ باد” مجھے پتہ ہے کہ ساہیوال نوازشریف سے پیار کرتا ہے،نوازشریف بھی ساہیوال سے پیار کرتا ہے،ساہیوال ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 62 الیکٹرک بسیں فراہم کی جا رہی ہیں جن میں سے 30 صرف ساہیوال کے شہریوں کے لیے مختص ہیں،جو ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوں گی،مریم نوازشریف خود پنجاب کی بیٹی ہے تو وہ چاہتی ہے کہ پنجاب کی تمام بیٹیاں،بہنیں اور مائیں محفوظ ہوں،الیکٹرک بس میں فری وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے،الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے،ٹوٹی پھوٹی بسوں میں جو سفر آپ کئی سو روپے دیکر کرتے تھے وہی سفر آپ ایئر کنڈیشنڈ بس میں صرف 20 روپے میں طے کرو گے،خواتین،بزرگوں،طلباء اور سپیشل افراد کیلیے یہ بس بالکل مفت ہے،پہلی بار ترقی کا سفر چھوٹے شہروں تک پہنچ رہا ہے،بلال اکبرکو شاباش دیتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،میں جب چیف منسٹر بنی تو مجھے معلوم ہوا کہ ساہیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دل کے امراض کی سہولت موجود نہیں ہے لیکن اب ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کیتھ لیب میں کل سے انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں تا کہ غریب اور متوسط طبقے کے مسائل کم کیے جا سکیں۔ اسی طرح “اپنا گھر سکیم” کے تحت 80 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ نومبر کے آخر تک ایک لاکھ افراد کو ان کے اپنے گھر فراہم کر دیے جائیں گے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بہاول نگر پہنچیں جہاں انہوں نے ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ انہیں سیلابی ریلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ریسکیو و ریلیف آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، ساتھ ہی متاثرہ بچوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور ان مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات نے واضح کر دیا ہے کہ پنجاب حکومت ایک طرف ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہے تو دوسری جانب عوامی فلاح و بہبود کے طویل مدتی منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ مریم نواز کے حالیہ اقدامات کو سیاسی و عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اسے صوبے کی ترقی کے سفر میں ایک نئے باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز