Home » مریم نواز کا ترکیہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مریم نواز کا ترکیہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ترکیہ کے سیاحتی مقام پر ہوٹل میں لگنے والی آگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔ سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میں اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کے بہن بھائیوں اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ شمال مغربی ترکیہ کے مشہور کارتالکیا سکی ریزورٹ میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے 76 افراد جان بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے ایکس پر بتایا کہ آگ 12 منزلہ گرینڈ کارٹل ہوٹل میں لگی، جو لکڑی کے حفاظتی مواد سے بنایا گیا تھا۔ آگ صبح مقامی وقت 3:27 بجے شروع ہوئی۔

ترک صدر طیب اردگان نے واقعے کے بعد قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز