وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اِن ایکشن، بدانتظامی پر ایم ایس میو ہسپتال سمیت کئی افسروں کی چھٹی کروا دی۔
مریم نواز نے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا۔ مریضوں نے دادرسی نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔ مریم نواز نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس، چیف ایگزیکٹو، ڈائریکٹر ایمرجنسی اور تین فارمسسٹ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔ ڈاکٹر محمد ہارون حامد کو سی ای او اور ڈاکٹر احشتام کو ایم ایس میو ہسپتال تعینات کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے سو فیصد فری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
مریم نواز نے بدانتظامی پر ایم ایس میو ہسپتال سمیت کئی افسروں کی چھٹی کروا دی
2