پوری قوم خوشی سے نہال:
44 ماہ بعد ہوم گراونڈ پر پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ میں. پہلی کامیابی پر پوری قوم خوشی سے نہال، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے. بھی انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں. شاہینوں کی تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کر دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے. پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا. کہ دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے بھرپور مقابلہ کیا۔ مریم نواز نے کہا. کہ قومی ٹیم نے. یہ میچ نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے جیتا ہے۔
واضح رہے. کہ دونوں اسپنرز نے شاندار بولنگ کی مدد سے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ نعمان اور ساجد نے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مہمان ٹیم کی تمام 20 وکٹیں حاصل کرکے یہ ریکارڈ برابر کیا ہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 کھلاڑیوں کو 2 بولرز نے پویلین کی راہ دکھائی ہے۔ نعمان علی نے مہمان ٹیم کے خلاف 11 جبکہ ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے. کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے. دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے. چوتھے روز جب اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا. تو انگلش بلے باز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ پہلی اننگز میں ساجد خان جبکہ دوسری اننگز میں نعمان علی انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر قہر بن کے ٹوٹ پڑے۔ نعمان علی نے زیک کرولی، جو روٹ، ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس ، وکٹ کیپر بلے باز جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر کا شکار کیا جبکہ ساجد خان نے بین ڈکٹ اور اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھائی۔