Home » کشمیر پاکستان کی شہ رگ،کوئی طاقت پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی،مریم اورنگزیب کا واضح مؤقف،مخالفین کو کارکردگی پر چیلنج

کشمیر پاکستان کی شہ رگ،کوئی طاقت پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی،مریم اورنگزیب کا واضح مؤقف،مخالفین کو کارکردگی پر چیلنج

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

گوجر خان(ایگزو نیوز ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی طاقت اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔
ایگزو نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب پنجاب کے شہر گوجرخان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہی تھیں، جہاں انہوں نے قومی امور، کشمیر کے معاملے اور ترقیاتی سیاست پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عوامی خدمت کے عزم کا واضح ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اور ملک کے ہر خطے میں ان کے ترقیاتی منصوبوں کے اثرات نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور اس مسئلے کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کشمیر میں 100 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جو خطے کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اہم ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے ہمیشہ کشمیر کے مقدمے کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کیا اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا،پاکستان مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ووٹ مانگنے والوں سے ان کی کارکردگی کا حساب ضرور لیں اور یہ دیکھیں کہ انہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کے لیے کیا عملی اقدامات کیے ہیں،صرف تنقید کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عملی اقدامات ہی عوامی فلاح کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، خصوصاً صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن نعروں یا دعووں کی سیاست پر نہیں بلکہ عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، جس کا مقصد عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لانا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز