شادی کرنے والے نئے افراد
چین کو آبادی میں اضافے. کی کمی کے بعد شادی کرنے والے نئے افراد کی تعداد میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
وزارت شہری امور کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق. چین ، جو اپنی آبادی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات جاری کر رہا ہے. نے 2024 کے پہلے نو مہینوں میں شادی کے اندراج میں کمی ریکارڈ کی۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے. سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کیلئے. 4.747 ملین جوڑے ملک بھر میں رجسٹرڈ ہوئے تھے. رائٹرز کے مطابق یہ سال بہ سال 943,000 کی کمی ہے۔
واضح رہے. کہ 2023 میں پہلے 9 مہینوں میں 5.690 ملین شادی کی رجسٹریشن ریکارڈ کی گئیں. جو 2022 سے زیادہ تھیں۔
ملک بھر میں. بڑھتی ہوئی معاشی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے ہوئے رہائشی اخراجات نے. بہت سے نوجوان جوڑوں کو شادی میں تاخیر کرنے پر مجبور کیا ہے. جو قانون سازوں کیلئے ایک پریشان کن علامت ہے. جو سکڑتی آبادی کو فروغ دینے کیلئے پالیسیوں پر زور دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ. چین نے حال ہی میں ایک مسودہ قانون میں ترمیم کی تھی. جس سے جوڑوں کیلئے شادیوں کا اندراج کرنا آسان ہو گیا ہے. جبکہ طلاق کیلئے درخواست دینا مشکل۔
اعداد و شمار کے مطابق. 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 1.967 ملین طلاق درج کی گئیں. جو سال بہ سال 6 ہزار کی معمولی کمی ہے۔