جڑواں شہروں کی انتظامیہ:
جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے باعث مقامی تعطیل کے دوران. اسلام آباد اور راولپنڈی میں شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ 14 سے 16 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس نے. کاروباری حضرات کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ جس کی خلاف ورزی کرنے پر. قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں، ایس ایچ اوز تاجروں اور ہوٹل آپریٹرز سے. ضمانتی بانڈز طلب کر رہے ہیں. تاکہ تین دن تک بندش کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے. اور تمام دفاتر، اسکول، کالج بند رہیں گے۔
سرکاری ہدایت کے مطابق. راولپنڈی میں شادی ہالز، کیفے اور کلب 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ عارضی بندش شہر میں آنے والے ایک اہم پروگرام کے دوران. سیکورٹی کو یقینی بنانے اور عوامی اجتماعات کا انتظام کرنے کی کوشش ہے۔ رہائشیوں اور کاروباری مالکان کو اس کے مطابق. منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے.
حکومت نے. شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے جامع سکیورٹی پلان تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. اور اس سلسلے میں پاکستان آرمی، رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری موجود ہے۔