Home » منیجمنٹ نے دورہ نیوزی لینڈ کیخلاف کھل کر کھیلنے کی ہدایت کی ہے،محمد حارث 

منیجمنٹ نے دورہ نیوزی لینڈ کیخلاف کھل کر کھیلنے کی ہدایت کی ہے،محمد حارث 

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

قومی ٹیم کے بلے باز محمد حارث نے کہا ہے کہ منیجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر کسی دباو کے کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشن کو دیکھ کر تمام فیصلے کریں گے۔ محمد حارث نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کھیل چکا ہوں، اس لیے وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

قومی کھلاڑی نے کہا کہ میرے کھیلنے کا انداز وہی رہے گا، صرف ذمہ داری لینے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کی جو بھی ٹیم ہو اس کو ہرائیں۔

محمد حارث نے کہا کہ نو ٹی ٹوئنٹی میچ میں سے صرف ایک میچ میں اوپنگ کی۔ کسی پوزیشن پر بھی کھیلوں، پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے۔ پچھلے ایک سال سے کوچز اور ڈومیسٹک میں اپنی غلطیوں کو بہتر کیا ہے۔ بطور کھلاڑی جتنے میچز میں موقع ملے اس سے پرفارم کروں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کو نہ سلیکٹ کرنا سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز