ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مبینہ قتل:
سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف. مبینہ قتل کی سازش کے الزام میں. گرفتار ویم ملر نے. اُن کو قتل کرنے کی کوشش کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
اپنے بیان میں ویم ملر نے کہا. کہ میں ہمیشہ اپنے ٹرک کے پچھلے حصے میں اسلحہ لے کر گھومتا ہوں۔ لیکن میں نے اپنی زندگی میں کبھی بندوق تک نہیں چلائی۔ سابق ڈیموکریٹک حامی ہونے کے باوجود. ملر نے کہا. کہ وہ 100 فیصد ٹرمپ کے حامی ہیں اور یہ کہ وہ یقینی طور پر اب زیادہ ریپبلکن ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا. کہ وہ ٹرمپ کے بہت بڑے مداح ہیں. اور 2018 سے سابق صدر کی حمایت کر رہے ہیں۔
ملر کی کار سے جعلی دستاویزات ملنے کے باوجود. جب حکام نے گمراہ کن شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بارے میں پوچھا. تو انہوں نے کہا. کہ ان میں سے کوئی بھی جعلی نہیں ہے۔
ادھر. ٹرمپ مہم کے ترجمان نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ ریلی کی جگہ کو محفوظ بنانے. اور صدر ٹرمپ کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد کرنے. پر ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم گرفتاری سے متعلق خبروں سے آگاہ ہیں اور فی الحال صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں. اور مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔