Home » اکیاون سالہ ملائیکہ اروڑا ایک بار پھر دلہن بننے کے لئے تیار،دولہا کون ہو گا ؟خود ہی بتا دیا

اکیاون سالہ ملائیکہ اروڑا ایک بار پھر دلہن بننے کے لئے تیار،دولہا کون ہو گا ؟خود ہی بتا دیا

by ahmedportugal
29 views
A+A-
Reset

ممبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)ہندوستان کی مشہور اداکارہ، ڈانسر اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے ایک بار پھر ’دلہن ‘بننے کی ٹھانتے ہوئے کہا ہے کہ میں محبت پر پورا یقین رکھتی ہوں اور دوسری شادی کے حوالے سے کبھی انکار نہیں کیا ۔
ایگزو نیوز کے مطابق 51 سالہ ملائیکہ اروڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کئے اور نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، بلکہ زندگی کو سمجھنے کے بعد ہی اس اہم قدم کو اٹھائیں،میں نے جب ارباز خان سے شادی کی تھی تو بہت کم عمر تھی اور آج اگر میں نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کروں تو یہ کہوں گی کہ شادی کا فیصلہ آرام سے کریں کیونکہ یہ بہت بڑا کمٹمنٹ ہوتا ہے،لڑکیوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اتنی جلدی شادی کرنے کی ضرورت نہیں، تھوڑا کام کریں، زندگی کی سمجھ بوجھ پیدا کریں، پھر یہ قدم اٹھائیں۔جب ملائیکہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں دوبارہ شادی کے بارے میں سوچتی ہیں تو انہوں نے کہا، میں نے کبھی بھی ’نہ‘ نہیں کہا،میں ایک رومانٹک خاتون ہوں،محبت پر یقین رکھتی ہوں اور محبت سے جڑی ہر چیز پر یقین رکھتی ہوں۔ملائیکہ کے اس بیان نے ان کے مداحوں میں ایک نئی امید جگا دی ہے کہ شاید وہ دوبارہ محبت کے سفر پر نکلنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارباز خان  نے 1998 میں شادی کی تھی اور چار سال بعد 2002 میں ان کے بیٹے ارہان خان کی ولادت ہوئی۔ تقریباً 18 سال کی شادی کے بعد یہ جوڑا 2016 میں الگ ہوگیا اور 2017 میں حتمی طلاق ہوگئی۔ ارباز خان نے طلاق کے کئی سال بعد 2023 میں بالی ووڈ کی مشہور میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کر لی۔دوسری جانب ملائیکہ  نے 2018 میں بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات شروع کیے تھے جو کئی سال تک زیرِ بحث رہے لیکن 2024 میں  دونوں کے درمیان رشتہ ختم ہو گیا تاہم دونوں اب بھی اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور گزشتہ برس ملائیکہ کے والد کے انتقال کے وقت ارجن ان کے ساتھ موجود تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز