بالی ووڈ اداکار و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے والد انیل کلدیپ مہتا کی مبینہ خودکشی کے بعد پہلا بیان جاری کیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکار ملائکہ اروڑا نے خاندان کی جانب سے ایک سرکاری بیان جاری کیا، جس میں موت کی تصدیق کی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں اپنے پیارے والد انیل مہتا کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے۔ وہ ایک عقیدت مند دادا، ایک پیار کرنے والا شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔ ہمارا خاندان اس نقصان سے گہرے صدمے میں ہے اور ہم اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔
شکریہ کے ساتھ، جوائس، ملائکہ، امریتا شکیل، ارہان، اذان، ریان، کیسپر، ایکسل، ڈفی اور بڈی۔
بالی ووڈ برادری سمیت اس کے ہزاروں پیروکاروں نے اس کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن کے ذریعے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اروڑا کے والد انیل کا کل ممبئی کے باندرہ علاقے میں عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگانے سے انتقال ہو گیا تھا۔ مبینہ طور پر اس نے خودکشی کی کوشش کرنے سے پہلے اپنی دونوں بیٹیوں ملائکہ اور امریتا اروڑا کو فون کیا اور بتایا کہ وہ بیمار اور تھکے ہوئے ہیں۔