Home » قومی کانفرنس کو بڑا دھچکا،تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے صاف انکار کر دیا

قومی کانفرنس کو بڑا دھچکا،تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے صاف انکار کر دیا

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)قومی مذاکراتی کمیٹی نے مجوزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اس دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کو قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے کانفرنس کا دعوت نامہ موصول ہوا، جس کے بعد مشاورت کے نتیجے میں کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہوا ہے اور کسی بھی قسم کے مذاکرات اسی پلیٹ فارم کے تحت کیے جائیں گے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے موقف کے مطابق، تحریک انصاف کے بغیر کسی قومی کانفرنس کی کوئی سیاسی یا اخلاقی حیثیت نہیں بنتی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ سب سے اہم فریق یعنی تحریک انصاف کا اعتماد شامل نہ ہونا کانفرنس کو غیر موثر اور بے معنی بنا دیتا ہے، اسی لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لیے بھی اس کانفرنس میں شرکت ممکن نہیں۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انہیں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا تھا، تاہم تحریک انصاف اس سے قبل ہی اپنے بعض سابقہ رہنماوں سے اظہارِ لاتعلقی کر چکی ہے، جس کے باعث کانفرنس کے مقاصد اور نمائندگی پر سنجیدہ سوالات پیدا ہوتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک تحریک انصاف جیسے بڑے سیاسی فریق کا اعتماد اور شمولیت حاصل نہیں ہوتی، اس نوعیت کی کانفرنس کسی بامعنی قومی مکالمے کا موثر ذریعہ نہیں بن سکتی۔واضح رہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سات جنوری کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے، جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی کے علاوہ ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز