Home » تاجر برادری کیلئے بڑی خوشخبری،کاروباری سرگرمیوں میں نرمی،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم

تاجر برادری کیلئے بڑی خوشخبری،کاروباری سرگرمیوں میں نرمی،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم

by ahmedportugal
36 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے فیصلے کو تاجر برادری کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مارکیٹوں،بازاروں اور شاپنگ مالز کو کاروباری اوقاتِ کار کی پابندی سے عارضی طور پر استثنیٰ ملنے کے بعد تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ یہ اقدام معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کو کاروباری اوقاتِ کار کی پابندی سے عارضی طور پر استثنیٰ دے دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تمام دکانیں،بازار اور شاپنگ مالز 31 مئی تک اوقاتِ کار کی پابندی سے آزاد رہیں گے، جس کے تحت کاروباری سرگرمیوں کو معمول سے زیادہ وقت تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بیکریاں،تندور،ریسٹورنٹس اور کریانہ سٹورز بھی اس فیصلے کے تحت پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے جس کا مقصد کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تمام بازار اور مارکیٹیں ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہ سکیں گی،جس سے شہریوں اور تاجروں دونوں کو سہولت حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ اس فیصلے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور معیشت میں مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے جبکہ تاجروں نے حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز