Home » امن دشمنوں پر کاری وار،بنوں اور کرم میں خوارج کے ٹھکانے تباہ،دو بڑے آپریشنز میں 13 خوارج ہلاک

امن دشمنوں پر کاری وار،بنوں اور کرم میں خوارج کے ٹھکانے تباہ،دو بڑے آپریشنز میں 13 خوارج ہلاک

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور موثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ان آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں تباہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں کی گئی ایک اور کارروائی میں مزید 5 خوارج مارے گئے،جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ”ویژن عزمِ استحکام“ کے تحت ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ان آپریشنز کا مقصد نہ صرف دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے بلکہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دینا بھی ہے۔سیکیورٹی فورسز کی ان کامیاب کارروائیوں کے بعد علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ دہشت گرد عناصر کے لیے ایک واضح پیغام بھی دیا گیا ہے کہ ریاست پاکستان امن دشمنوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز