چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک شکست کے بعد پوسٹ مارٹم کی تیاریاں۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔
محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ قیادت کیلئے محمد حارث اور سلمان علی آغا کے ناموں پر غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ کیلئے محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کو آرام دیا جائے گا۔ عاکف جاوید، شاداب خان، محمد حارث اور وسیم جونیئر کی شمولیت کا امکان ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ممکنہ ٹی20 سکواڈ میں شاہین آفریدی، سفیان مقیم، عرفان نیازی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر یوسف اور خوشدل شاہ کو شامل کیا جائے گا۔ عبدالصمد، حارث رؤف، حسین طلعت، محمد علی اور فہیم اشرف بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق عاقب جاوید بطور ہیڈ کوچ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ برقرار رہیں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
1