Home » خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں پر کاری ضرب،دو کارروائیوں میں 11 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں پر کاری ضرب،دو کارروائیوں میں 11 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بھاری نقصان پہنچایا۔کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا،جو سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں استعمال ہوتا رہا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ضلع شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رکھے گئے تا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔دوسری کارروائی ضلع کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئی،جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ خارجی دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد بھارتی سرپرستی یافتہ تھے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وژن عزمِ استحکام کی روشنی میں بے رحم اور ہمہ جہت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں،جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان اور کرم میں کامیاب کارروائیوں پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی اور قوم اپنے بہادر افسران و جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز