Home » محمود اچکزئی کا ملک میں آئینی بغاوت کے خلاف فیصلہ کن اعلان،آئین کی بالادستی کیلئے ملک گیر مزاحمت کا آغاز،فوج اور اداروں کو آئینی حدود کی وارننگ

محمود اچکزئی کا ملک میں آئینی بغاوت کے خلاف فیصلہ کن اعلان،آئین کی بالادستی کیلئے ملک گیر مزاحمت کا آغاز،فوج اور اداروں کو آئینی حدود کی وارننگ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے لاہور میں جاری تین روزہ دورے کے دوران ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے فیصلہ کن پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک مظلوموں کے حق میں ہے اور عوام کی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان میں فوج اور خفیہ ادارے ضروری ہیں لیکن ان کا کام صرف آئینی دائرہ کار تک محدود ہونا چاہیے۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک فوج اور خفیہ اداروں کے بغیر کوئی ملک نہیں زندہ نہیں رہ سکتا لیکن کیا فوج اور خفیہ ادارے صرف پاکستان کے ہیں؟ان کو اپنی حدود میں رہنا ہو گا،اگر سیاست کرنی ہے تو سیکیورٹی کی ڈیوٹی چھوڑ دو اور آؤ ووٹ لو،فوج اور جاسوسی ادارے پاکستان کی ضرورت ہے مگر فوج اور جاسوسی اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہو گا,دوسرے ممالک کی افواج کی طرح اپنے فریم ورک میں گزارہ کرنا ہو گا،ہم مظلوم کا لشکر بنانے چلے ہیں،ہمیں اچھے ناشتوں یا ذاتی مفادات کی ضرورت نہیں،ہماری ترجیح صرف مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترمیم پر معافی مانگنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بے انصافی اور قانون کی خلاف ورزی سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔محموداچکزئی نے 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور آواز بلند کی جائے گی اور عوام ہر طبقے سے اس تحریک میں شامل ہوں گے۔ ان کے ہمراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنما موجود تھے، جنہوں نے مزدوروں،کسانوں،صحافیوں اور وکلاء سمیت تمام طبقات کی تحریک میں شمولیت کی اہمیت اجاگر کی۔
لاہور میں ساوتھ ایشین میڈیا یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں خدمت خلق پارٹی،کسان لیبر پارٹی، حقوق خلق پارٹی،عوام پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنماوں نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب میں مختلف سیاسی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنی گزارشات پیش کیں اور آئینی بالادستی کے لیے مکمل حمایت کا عندیہ دیا۔اچکزئی نے کہا کہ ملک میں جاری لاقانونیت کے باوجود عوام اور تمام سیاسی و سماجی طبقات کو مظلوم کے حق میں آواز بلند کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان جیتنے کے باوجود اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں، جبکہ حقیقی فتح عوام کی ہے، جسے تسلیم کرانا آئین و قانون کی ذمہ داری ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے اس موقع پر زور دیا کہ ملک کے عوام، مزدور، کسان، تاجر، صحافی اور سول سوسائٹی کے ہر طبقے کو آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے متحد ہو کر 8 فروری کو بھرپور احتجاج کرنا چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز