جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » مہیش تھیکشنا نے نیوزی لینڈ کیخلاف سال کی پہلی ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنا لیا

مہیش تھیکشنا نے نیوزی لینڈ کیخلاف سال کی پہلی ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنا لیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

سری لنکا کے آف اسپنر مہیش تھیکشنا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں بدھ کو تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔ بارش سے متاثر ہونے والے میچ کو 37 اوورز فی اننگز کر دیا گیا۔ سری لنکا کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

تھیکشنا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 35ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور نیتھن اسمتھ کو آؤٹ کیا اور پھر 37ویں اوور کی پہلی گیند پر میٹ ہنری سے چھٹکارا حاصل کیا۔

تھیکشنا نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سری لنکن باؤلر بن گئے اور ون ڈے کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ساتویں سری لنکن ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز