Home » میڈرڈ میں جشن کی تیاریاں مکمل،سپین نے ارجنٹائن کو ہرا کر دنیا فتح کر لی،لا روخا کی حکمرانی قائم

میڈرڈ میں جشن کی تیاریاں مکمل،سپین نے ارجنٹائن کو ہرا کر دنیا فتح کر لی،لا روخا کی حکمرانی قائم

by ahmedportugal
32 views
A+A-
Reset

میڈرڈ(ایگزو نیوز ڈیسک)میڈرڈ میں جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں جہاں فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تاریخی فتح کے بعد ہسپانوی قومی ٹیم کے شاندار استقبال کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سپین نے فائنل میں ارجنٹائن کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا اور عالمی فٹبال پر اپنی مضبوط حکمرانی کا عملی ثبوت پیش کیا۔اس کامیابی کے ساتھ لا روخا نے نہ صرف ٹورنامنٹ میں اپنی برتری قائم رکھی بلکہ دنیا بھر میں اپنے کھیل،حکمت عملی اور نظم و ضبط کی دھاک بھی بٹھا دی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح قومی ٹیم کے شاندار استقبال کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ فتح کے جشن کی مرکزی پریڈ کا روٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے،جس کے تحت عالمی چیمپئن ٹیم ایک اوپن بس میں شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرے گی جہاں ہزاروں شائقین اپنے ہیروز کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ادھر فائنل مقابلے میں سپین نے ارجنٹائن کو ایک سنسنی خیز میچ کے بعد ایک صفر سے شکست دے کر تاریخ میں دوسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔نیو جرسی میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں دونوں ٹیموں نے سخت مزاحمت دکھائی تاہم فیصلہ کن گول نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ارجنٹائن،جو چوتھی بار عالمی چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اتری تھی،کامیابی سے محروم رہی جبکہ کپتان لیونل میسی کا ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ارجنٹائن کی شکست پر مختلف ردعمل سامنے آیا،جہاں بعض صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تو کئی افراد نے مزاحیہ میمز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایک صارف نے فلمی منظر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سپین نے ارجنٹائن کے تسلط کا خاتمہ کر دیا۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ شاندار تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز پہنائے۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انفرادی اعزازات بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب کے دوران ایک جذباتی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب لیونل میسی نے سلور میڈل وصول کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھا اور آبدیدہ ہو گئے۔انفرادی ایوارڈز میں سپین کے کھلاڑیوں کا غلبہ رہا۔روڈری کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے کر گولڈن بال دیا گیا جبکہ شاندار گول کیپنگ پر اونائی سیمون نے گولڈن گلوو اپنے نام کیا،جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک گول کنسیڈ کیا۔بہترین نوجوان کھلاڑی کا اعزاز بھی سپین کے پاو کیوبارسی کے حصے میں آیا۔دوسری جانب فرانس کے سٹار کیلیان ایمباپے نے 10 گولز کے ساتھ گولڈن بوٹ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں یہ اعزاز حاصل کیا،اس سے قبل وہ 2022 میں بھی سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رہے تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز