Home » لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نادرا کے چیئرمین کے عہدے پر بحال

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نادرا کے چیئرمین کے عہدے پر بحال

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

لاہور ہائی کورٹ نے منگل کو لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری بحال کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی اور سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کیس میں فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

گزشتہ سال 2 اکتوبر کو لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کے تجویز کردہ تین ناموں میں سے تقرری کی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین نادرا کے عہدے کیلئے تین بہترین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو نادرا کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ یہ تقرری اس وقت کے نادرا کے سربراہ طارق ملک کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے اور باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد کی گئی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز