لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے اور وہ 30 ستمبر کو چارج سنبھالیں گے۔
اس بات کا اعلان انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پیر کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ملک اس وقت راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آئی ایس آئی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انفنٹری ڈویژن، بلوچستان اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔