Home » نوجوان پاکستان کا مستقبل،پاک فوج ملکی دفاع کے ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہے،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

نوجوان پاکستان کا مستقبل،پاک فوج ملکی دفاع کے ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہے،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج نہ صرف ملک کے اندرونی امن اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے بلکہ عالم اسلام کو درپیش مسائل پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور جامعہ عروةالوثقی لاہور کے دورے کے موقع پر طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ملکی ترقی و استحکام کے لیے ان کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، پاک فوج نے ہر دور میں ملک کے دفاع کی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کی ہے اور اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ قوم کے اعتماد پر پوری اترتی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آپریشن بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی داخلی سلامتی کو تقویت بخشی بلکہ عالمی سطح پر ملک کے وقار اور ساکھ کو بھی مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر سطح پر قومی یکجہتی کے فروغ اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ملاقات کے دوران طلبہ نے مختلف سوالات اٹھائے جن کے جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے دیے۔ طلبہ نے کہا کہ اس نشست نے ان کے کئی شکوک و شبہات کو دور کر دیا ہے اور وہ منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع و استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، اس نشست سے ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز کے حوالے سے اہم آگاہی ملی، نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے اس طرح کے سیشنز نہایت ضروری ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ شرکاءنے پاکستان آرمی کی قربانیوں اور کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔دوسری جانب جامعہ عروةالوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی ذمہ داریوں کا ادراک دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ نہ صرف تعلیم بلکہ عملی زندگی میں بھی ملک کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز