لندن: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم "لو گرو” کی پروموشن کے دوران لندن کے ایلفورڈ ٹاؤن میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان، اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک اسٹور میں پروموشنل ایونٹ کے لیے پہنچیں، تاہم وہاں موجود ہجوم پر سیکیورٹی قابو نہ پا سکی۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ ہجوم میں گھری ہوئی تھیں اور کچھ افراد نے ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا۔
افسوسناک واقعے میں ماہرہ کو نامناسب انداز میں چھوا گیا، جس پر وہ شدید پریشان نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔