Home » چینی وزیر اعظم 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے

چینی وزیر اعظم 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset
چینی وزیر اعظم لی کیانگ

چینی وزیر اعظم لی کیانگ:

چینی وزیر اعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے. 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

چین کے وزیر خارجہ ماؤ ننگ نے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر. چین کے وزیر اعظم لی کیانگ 14-17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا. کہ دورے کے دوران لی کیانگ اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے. اور پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

چینی وزیر اعظم لی کیانگ. 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے. جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تجارت، انفراسٹرکچر اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ توقع ہے. کہ اس دورے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت جاری منصوبوں کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  جس سے ممالک کی دیرینہ شراکت داری کو تقویت ملے گی۔

واضح رہے. کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن. ممالک کی نمائندگی چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے پہلے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ کریں گے۔

منگولیا کے وزیر اعظم. (آبزرور اسٹیٹ) اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ. (مہمان خصوصی) بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے موقع پر دورہ کرنے والے وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز