Home » لیسکو نے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 46ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا

لیسکو نے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 46ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انسداد بجلی چوری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مہم کے دوران اب تک 46ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد مقامات سے بجلی کی چوری پکڑی گئی۔ ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 19 کروڑ سے زائد یونٹس چارج کیے گئے جن کے یونٹس کی مالیت 7 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں جن کی سرگرمیاں قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔ اس طرح کے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گے۔

لیسکو کی جانب سے چند روز قبل تاریخ کی 3بڑی چوریاں بھی پکڑی گئی تھیں۔ ملزمان کو مجموعی طور پر 1ارب50کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز