Home » سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ،این سی سی آئی اے کا نوٹس جاری،مقدمات زیرِ سماعت ہیں، بیرسٹر عقیل ملک کا انکشاف

سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ،این سی سی آئی اے کا نوٹس جاری،مقدمات زیرِ سماعت ہیں، بیرسٹر عقیل ملک کا انکشاف

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک  نے انکشاف کیا ہے کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ موجود ہے،سہیل آفریدی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا جا چکا ہے، جو ان کی اسمبلی تقریر کو سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے سے متعلق ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک  نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں،جن میں این سی سی آئی اے کا کیس بھی شامل ہے،اگر کوئی شخص ایسے مقدمات کا سامنا کر رہا ہو تو اس کی اہلیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں،اس معاملے کا جائزہ قانونی تقاضوں کے مطابق لیا جائے گا۔وزیرِ مملکت نے واضح کیا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو پائے گی یا نہیں؟۔انہوں نے اڈیالہ جیل سے جاری ہونے والے حالیہ بیان کو ملکی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات ریاستی یکجہتی اور اداروں کے وقار کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت ہر فیصلے میں آئین و قانون کو مدنظر رکھے گی اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں،سیاست ہو یا انتظامی امور،قانون سب پر برابر لاگو ہوتا ہے،اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں تو ان کے خلاف مقدمات کا قانونی جائزہ لینا ضروری ہو گا۔عقیل ملک نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی سربراہ ہیں، اور وہ جو بہتر سمجھیں گی، وہی فیصلہ کریں گی،محسن نقوی کی صدرِ مملکت سے حالیہ ملاقات اہم تھی، وہ ایک موثر ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں تاکہ سیاسی معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوں اور معاملہ شدت اختیار نہ کرے، سیاسی قیادت کو ٹکراو کے بجائے بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے چاہئیں۔افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان نے بارہا کابل حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے،ہم نے ہر سطح پر بات چیت کر کے دیکھ لیا مگر اگر دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا تو پھر آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز