Home » پنجاب میں وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاﺅنس تنخواہ کے برابر

پنجاب میں وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاﺅنس تنخواہ کے برابر

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

پنجاب میں وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب لیو الاﺅنس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاﺅنس ان کی مکمل تنخواہ کے برابر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے پنجاب عوامی نمائندگان سے متعلق قوانین میں ترمیم کا بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ بل حالیہ اجلاس میں منظور ہوا جس کے تحت پنجاب منسٹرز (سیلری، الاﺅنسز، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی۔

نئی ترمیم کے بعد اگر وزرا چھٹی پر جاتے ہیں تو ان کی تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ پہلے ایک لاکھ روپے تنخواہ کے وقت ایک ماہ کی چھٹی پر صرف 74 ہزار روپے ملتے تھے جب کہ اب ترمیم کے بعد ایک ماہ کی چھٹی پر مکمل تنخواہ یعنی 9 لاکھ 60 ہزار روپے دی جائے گی۔

اسی طرح اسپیکر پنجاب اسمبلی، جنہیں ماضی میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ کے عوض ایک ماہ کی چھٹی پر صرف 37 ہزار روپے ملتے تھے، اب ترمیم کے بعد مکمل 9 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر، جن کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار تھی، اور چھٹی پر صرف 37 ہزار ملتے تھے، اب ان کو مکمل 7 لاکھ 75 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق موجودہ لیو الاﺅنس پرانی تنخواہوں کے مطابق تھا، اس لیے ان ترامیم کو ضروری قرار دیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت درآمدی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں بڑی کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں درآمدی لگژری SUVs کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نئے ایس آر اوز کے تحت کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے، جبکہ ACD کو 7 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس پالیسی کے اثرات مارکیٹ میں نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر ٹویوٹا لینڈ کروزر LC300، LC200، پراڈو LC150، اور لیکسس LX570/LX600 جیسی درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف آٹو سیکٹر میں بہتری لانے بلکہ معیشت میں شفافیت، درآمدات کو فروغ اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اس پالیسی کے ذریعے آٹو مارکیٹ میں نئی سرگرمی متوقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز