Home » برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفی کو ایوارڈز سے نواز دیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کو "ڈائیورسٹی امپیکٹ ایوارڈ” اُن کی تفریحی صنعت میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جو مختلف کمیونٹیز کو جوڑنے اور عالمی سطح پر ناظرین کو متاثر کرنے کا سبب بنا، اور "کلچرل امپیکٹ ایوارڈ” جو میڈیا کے ذریعے ر ثقافتی روابط قائم کرنے میں ان کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا۔

اس شاندار تقریب کی میزبانی ایم پی ناز شاہ، افضال خان ایم پی، اور لارڈ واجد خان، کمیونٹیز کے وزیر نے کی، جس میں برطانوی پاکستانی کمیونٹیز کے نمایاں شخصیات جیسے کاروبار، کھیل، میڈیا اور پارلیمنٹ کے افراد نے شرکت کی۔

ملٹی کلچرل یو کے کی ڈائریکٹر شازانہ راجہ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ پاکستان کے سب سے کامیاب اداکاروں اور پروڈیوسرز میں شامل ہیں، جن کا ڈرامہ "کبھی میں کبھی تم” عالمی سطح پر ایک ارب سے زیادہ ویوز حاصل کر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی عالمی سطح پر مقبولیت نے انہیں ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں جیسے رائن رینالڈز اور اڈریس ایلبا کے ساتھ موازنہ کا موقع دیا ہے، جو ان کی دلکشی، ہمہ جہتی صلاحیتوں اور عالمی مقبولیت کو اجاگر کرتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز