پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ اور مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے اختیار ولی کے درمیان لائیو پروگرام کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بزدل لیڈر ہے جو ملک چھوڑ کر باہر بھاگ گیا تھا۔ اُن کے برعکس بانی پی ٹی آئی ایک باکردار اور بہادر لیڈر ہے جو باہر جانے کی بجائے جیل میں ہے اور اپنے کیسز کا سامنا کر رہا ہے۔
جس کا جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اگر باکردار ہے تو ٹیریان کون ہے۔ ٹیریان کا نام سنتے ہی نعیم حیدر پنجوتھہ نے مریم نواز کی کردار کشی کرتے ہوئے اُن کو بھی ناجائز کہہ دیا جس کے بعدا ختیار ولی آپے سے باہر ہو گئےاور رہنما پی ٹی آئی کو گلے سے دبوچ لیا پھر دونوں رہنماؤں میں شدید ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
پروگرام کی میزبان دونوں رہنماوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کیلئے کہتی رہی لیکن دونوں باز نہ آئے اور لڑائی جاری رکھی۔ اس صورتحال کو دیکھ کر گروگرام کے اسٹاف کو مداخلت کرنا پڑی۔ ہاتھا پائی کی وجہ سے پروگرام روک دیا گیا۔