ملتان(ایگزو نیوز ڈیسک)ملتان میں ایک افسوسناک واقعے نے فضا سوگوار کر دی ہے جہاں نکاح سے چند گھنٹے قبل بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے قانون کے طالبعلم محمد اسلم سپرا کی لاش کرائے کے مکان سے پھندے سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی ہے۔واقعے نے اہلخانہ اور قریبی حلقوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے جبکہ پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلووں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ملتان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بارات روانگی سے چند گھنٹے قبل بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے قانون کے طالبعلم محمد اسلم سپرا جنہوں نے حال ہی میں ایل ایل بی(آنرز)کی تعلیم مکمل کی تھی کی لاش کرائے کے مکان سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی محمد اسلم ضلع جھنگ کا رہائشی تھا جس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جاتی ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان کی آج نکاح کی تیاری بھی جاری تھی تاہم اچانک اس کی جانب سے فون کا جواب نہ دینے پر دوستوں نے تشویش ظاہر کی۔بعد ازاں جب ایک دوست نے مکان کی بالائی منزل پر جا کر دیکھا تو اسے نوجوان کی لاش لٹکی ہوئی حالت میں ملی،جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔تھانہ ڈی ایچ اے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی جبکہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
ملتان میں شادی سے قبل افسوسناک واقعہ،قانون کے طالبعلم کی پھندے سے جھولتی لاش برآمد
5