Home » آنجہانی کوئنسی جونز کو اعزازی آسکر سے نواز دیا گیا

آنجہانی کوئنسی جونز کو اعزازی آسکر سے نواز دیا گیا

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

معروف میوزک پروڈیوسر اور کمپوزر کوئنسی جونز کو ان کی موت کے چند ہفتوں بعد اعزازی آسکر سے نواز دیا گیا۔

یہ اعزاز گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا جس میں ٹام ہینکس، جوڈ لا اور کیٹ ونسلیٹ سمیت ستاروں نے شرکت کی۔ جونز کا اعزازی آسکر ایوارڈ ان کے بچوں نے وصول کیا، جن میں اداکارہ رشیدہ جونز بھی شامل تھیں، جنہوں نے وہ تقریر پڑھی جو جونز نے اتوار کی رات کیلئے تیار کی تھی۔ جونز کی تقریر میں کہا گیا، "میں یہ ایوارڈ اور آج کی عزت افزائی تمام شاندار ہدایتکاروں، لیجنڈری اداکاروں اور بے شمار گانے لکھنے والوں، کمپوزرز اور موسیقاروں کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔

اداکار جیمی فاکس نے جونز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، اگرچہ انہوں نے 91 سال کی عمر پائی، پھر بھی وہ بہت جلد چلے گئے۔ جنیفر ہیڈسن کی قیادت میں گانے والوں کے ایک گروپ نے جونز کو ایک موسیقی پرفارمنس کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

آنجہانی کوئنسی جونز، جو 3 نومبر کو انتقال کر گئے تھے، نے اپنے 70 سالہ کیریئر میں کاؤنٹ بیسی سے لے کر فرینک سناترا تک مختلف موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور مائیکل جیکسن کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے پاپ میوزک کو نیا رخ دیا۔ 1971 میں، انہوں نے 43ویں اکیڈمی ایوارڈز کی موسیقی کی ہدایتکاری اور کنڈکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جونز نے "دی وز” اور "دی کلر پرپل” جیسے مشہور فلموں کے لیے ساؤنڈ ٹریک بھی کمپوز کیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز