Home » کاروباری سرگرمیاں اور لاک ڈاون،24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دی جائے،لاہور کے تاجروں کا حکومت سے مطالبہ

کاروباری سرگرمیاں اور لاک ڈاون،24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دی جائے،لاہور کے تاجروں کا حکومت سے مطالبہ

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں، چین سٹورز اور گراسری سٹورز کے تاجروں نے عید کے موقع پر ممکنہ لاک ڈاون اور کاروباری پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے دکانیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق تاجر نمائندوں کا کہنا ہے کہ عید کے ایام کاروباری لحاظ سے سال کا سب سے اہم اور منافع بخش وقت ہوتا ہے،جب مارکیٹوں میں خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اور سیل میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ایسے میں کسی بھی قسم کی بندش یا وقت کی پابندی کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔تاجر شاہد نذیر نے موقف اختیار کیا کہ اگر عید کے دوران دکانیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے تو نہ صرف کاروبار میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ مجموعی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا اور مارکیٹ میں مالی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔چیئرمین ریٹیل چین رانا طارق محبوب نے کہا کہ عید کے موقع پر تاجروں کو اچھی سیل کی توقع ہوتی ہے،اس لیے اس اہم وقت پر کاروبار محدود کرنے کے بجائے کھلا رکھنے کی ضرورت ہے،تجارتی سرگرمیوں میں نرمی سے مارکیٹ کا ماحول بہتر اور معیشت کو بھی سہارا ملتا ہے۔

تاجروں نے مزید کہا کہ گراسری سٹورز اور سپر مارکیٹس شہریوں کی بنیادی اشیائے خوردونوش کی ضروریات پوری کرتی ہیں، اس لیے ان کی مسلسل دستیابی عوام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوتا ہے،جس کے باعث مارکیٹوں کا کھلا رہنا شہری سہولت کا باعث بنتا ہے۔لاہور سپر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ عید کے دوران عوام کی بڑی تعداد ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے مارکیٹوں کا رخ کرتی ہے،اس لیے دکانوں کے کھلے رہنے سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملتی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری آتی ہے۔تاجر رہنماوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی خصوصی اجازت دی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں،معیشت میں بہتری آئے اور عوام کو بھی خریداری میں آسانی حاصل ہو۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز