Home » لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف بڑا ایکشن،213 نجی تعلیمی ادارے سیل کرنے کی سفارش

لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف بڑا ایکشن،213 نجی تعلیمی ادارے سیل کرنے کی سفارش

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے،جہاں ضلعی انتظامیہ کو 213 نجی تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کی سفارش بھیج دی گئی ہے،حکام کے مطابق رجسٹریشن کے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر میں ایسے نجی سکولوں کی نشاندہی کے بعد ضلعی انتظامیہ کو سمری ارسال کی ہے،جنہوں نے مقررہ قوانین کے باوجود تاحال اپنی رجسٹریشن مکمل نہیں کرائی۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے مزید سکولوں کو بھی مرحلہ وار سیل کیا جائے گا۔سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود کے مطابق 744 نجی سکولوں کو رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے پہلے ہی حتمی وارننگ جاری کی جا چکی تھی تاہم متعدد اداروں کی جانب سے تاحال قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانا لازمی ہے اور رجسٹریشن کے بغیر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے والے سکولوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق کارروائی کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا،طلبہ کے مفادات کا تحفظ اور نجی سکولوں کو قانونی دائرے میں لانا ہے۔حکام نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز