لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شکست دے دی۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے مقررہ اوورز میں 200 رنز کا ہدف حیدرآباد کے لیے مقرر کیا۔فخر زمان نے نصف سنچری سکور کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ محمد نعیم نے 30 رنز بنائے۔سکندر رضا نے 24 رنز شامل کیے اور وکٹ کیپر حسیب اللہ خان 40 رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ اننگز مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔حیدر آباد کنگزمین کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی،اوپنر عثمان خان 25 رنز کے مجموعی سکور پر 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور صائم ایوب 17 رنز کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کپتان مارنس لبوشانے 26 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے ریلی میریڈیتھ اور حسان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔لاہور قلندرز کے سکواڈ میں مقامی کھلاڑی فخر زمان، محمد نعیم،عبداللہ شفیق،آصف علی،حسیب اللہ خان،حارث روف اور عبید شاہ شامل تھے جبکہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان اور پرویز حسین اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ٹیم کا حصہ تھے۔حیدرآباد کنگزمین کے سکواڈ میں کپتان مارنس لبوشانے کے علاوہ سری لنکا کے کوشل پریرا،آسٹریلیا کے رلی میریڈتھ اور مقامی کھلاڑی صائم ایوب،عثمان خان،حماد اعظم،حسان خان،عرفان خان،رضوان محمود،عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی بحران کے پیش نظر شائقین اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھ سکے، جس کے باعث ایونٹ کو صرف لاہور اور کراچی تک محدود کیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ اب ٹی وی اور موبائل سکرین پر میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔
پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ،لاہور قلندرز نے نئی ٹیم حیدر آباد کنگزمین کو شکست دے دی
11