Home » لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی۔

کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ فخر زمان 76 اور ڈیرل مچل 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ لی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ خوشدل شاہ نے 39 رنز بنائے، جبکہ حسن علی 27، ٹم سیفرٹ اور شان مسعود 18، 18 رنز بنا سکے۔ کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، سکندر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز