Home » وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور

لاہور پولیس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے خلاف دہشت گردی سچر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر حملہ اور ٹول پلازہ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے اہلکار سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر تعینات تھے جب علی امین گنڈا پور کی قیادت میں 250 سے 300 افراد کا ایک گروپ وہاں پہنچا تو گروپ میں شامل مسلح مشتعل افراد نے ٹول پلازہ کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے حکم پر مشتعل ہجوم نے ٹول پلازہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا اور قطار میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، انہیں آگ لگانے کی کوشش کی۔ جب پولیس افسران ہجوم کو روکنے کیلئے آگے بڑھے تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او حیدرہ حماس حمید نے مناواں تھانے میں درج کیا تھا، جس میں دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر جرائم کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز