Home » لاہور میں میگا ہیلتھ پراجیکٹس کا آغاز،نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کیلئے اربوں کے ٹینڈرز جاری

لاہور میں میگا ہیلتھ پراجیکٹس کا آغاز،نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کیلئے اربوں کے ٹینڈرز جاری

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بڑھتی ہوئی طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر نئے ہسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب (آئی ڈی اے پی)نے مختلف میگا ہیلتھ پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے باقاعدہ ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں جو نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے تحت تعمیر کیے جائیں گے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق چلڈرن ہسپتال ٹو کی نئی اور وسیع عمارت 99 کنال اراضی پر تعمیر کی جائے گی۔اس منصوبے کا تخمینہ لاگت 23 ارب 68 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ اس کا مقصد بچوں کو جدید طبی سہولیات،خصوصی وارڈز اور جدید مشینری سے آراستہ علاج فراہم کرنا ہے۔اسی میڈیکل ڈسٹرکٹ میں 18 کنال اراضی پر جدید انفیکشن ڈیزیز ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا،جس پر تقریباً 34 ارب روپے لاگت آئے گی۔اس ہسپتال میں متعدی امراض کی تشخیص،آئسولیشن یونٹس، ریسرچ لیبارٹریز اور ہنگامی ردعمل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ مستقبل میں وبائی امراض سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔مزید برآں 180 کنال رقبے پر سنٹر فار ایکسیلنس فار نرسنگ ایجوکیشن اینڈ مڈوائفری قائم کیا جائے گا،جس پر 13 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اس ادارے کا مقصد نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت،تحقیق اور عالمی معیار کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

حکومتی منصوبہ بندی کے تحت لاہور میں مجموعی طور پر 191 ایکڑ اراضی نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کیلئے مختص کی گئی ہے،یہ اراضی خیابانِ امین انٹرچینج،رنگ روڈ کے قریب واقع ہے،جہاں مستقبل میں میڈیکل سٹی طرز کا جدید صحت کا مرکز قائم کیا جائے گا۔صوبائی حکام کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب کے مریضوں کو جدید علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ میڈیکل ایجوکیشن، نرسنگ ٹریننگ اور ریسرچ کے شعبوں میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔حکومت کا موقف ہے کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی عوامی فلاح و بہبود اور طویل المدتی پالیسی کا اہم حصہ ہے،جس کیلئے خطیر فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز