Home » لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر ملازم کو برخاست کرنے کا محتسب پنجاب کا حکم برقرار

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر ملازم کو برخاست کرنے کا محتسب پنجاب کا حکم برقرار

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ڈائریکٹر مینجمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کو نوکری سے نکالنے کے محتسب پنجاب کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کی نوکری بحال کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔ جج راحیل کامران نے 17 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں خواتین کے کام کی جگہ پر ہراسانی کے قانونی دائرہ کار کی وضاحت کی گئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہراسانی کے الزامات صرف دفتر یا آفس بلڈنگ تک محدود نہیں بلکہ اس میں گھر یا دیگر ذاتی مقامات شامل ہو سکتے ہیں۔کیس کی تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے شکایت کنندہ کو ناجائز تعلقات پر مجبور کرنے کے لیے دھمکیاں دیں اور اگر وہ بات نہ مانتی تو تعیناتی منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ستمبر 2022 میں درخواست گزار نے شکایت کنندہ کے گھر آ کر زبردستی زیادتی کی کوشش بھی کی۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ شکایت کنندہ نے ذاتی رنجش پر جھوٹا دعویٰ دائر کیا لیکن عدالت نے محتسب پنجاب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ خواتین اکثر ہراسانی کے واقعات فوری رپورٹ نہیں کرتیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ واقعہ پر راضی ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ خاتون کی ابتدائی خاموشی انہیں بعد میں شکایت درج کرانے کے حق سے محروم نہیں کرتی۔عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار کے ذاتی کردار یا شکایت کنندہ کی عادات کا معاملے پر اثر نہیں پڑتا اور محتسب پنجاب کے مطابق الزامات اختیارات کے غلط استعمال کے زمرے میں آتے ہیں۔عدالت نے واضح کیا کہ صرف قانونی بے ضابطگی کی صورت میں ہی ہائیکورٹ مداخلت کر سکتی ہے اور اس کیس میں محتسب پنجاب کا فیصلہ مکمل قانونی دائرہ اختیار میں تھا۔محتسب پنجاب نے شکایت کنندہ کی اپیل پر درخواست گزار کو برطرف کر دیا تھا،جس کے بعد گورنر نے بھی اس فیصلے کو درست قرار دیا اور درخواست گزار کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ہائیکورٹ نے عدالت میں پیش دلائل اور شواہد کی روشنی میں محتسب اور گورنر کے فیصلے کو برقرار رکھا،اس طرح خاتون ٹیچر کے حق میں فیصلہ سنایا گیا اور ملازم کی برطرفی کی توثیق ہو گئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز