لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نو مئی مقدمے میں سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی سزا معطلی اور رہائی کے حکم کے بعدپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو ایک اہم عدالتی ریلیف حاصل ہو گیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے تحت جنید افضل ساہی کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو تحریک انصاف کے لیے بڑی قانونی اور سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی مقدمے میں سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ جنید افضل ساہی کی سزا معطل کی جاتی ہے اور انہیں رہا کیا جائے۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو بعد ازاں سنایا گیا۔ عدالت نے اسی مقدمے میں شریک ملزم فردوس رائے کی سزا معطلی کی درخواست خارج کر دی، جنہیں ٹرائل کورٹ نے دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے جنید افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے سزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی، جس پر وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے جیل میں قید تھے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ان کی سزا معطل کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی،لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا
13