لاہور(اسلم مراد ) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات قطر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات لاہور سے ورک ویزے پر دوحہ جانے والے مسافر نے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں بڑی مہارت سے چرس چھپا رکھی تھی ، جسے برآمد کرلیا گیا ہے۔ مسافر کو ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے کنٹرول روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم بنوں کا رہائشی ہے اور پکڑی گئی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔