لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 440 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ نئی دہلی 334 فضائی آلودگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ ہواوں کی وجہ سے لاہور کا اے کیو آئی خطرناک ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی سے بھی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کا دارالحکومت پچھلے کچھ دنوں سے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر چلا گیا تھا کیونکہ پنجاب حکومت کی طرف سے اے کیو آئی کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کے درمیان شہر میں فضائی آلودگی میں کمی آئی تھی۔