Home » کویت نے دہشتگردی کی فنڈنگ کرنے پر 38 افراد کی شہریت منسوخ کر دی

کویت نے دہشتگردی کی فنڈنگ کرنے پر 38 افراد کی شہریت منسوخ کر دی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

کویتی شہریت کے ادارے نے غداری اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزامات میں ملوث 38 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کر دی ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق، کویتی میڈیا نے بتایا کہ شہریت اور امیگریشن ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 38 کویتیوں پر دہشت گردی کی فنڈنگ اور حزب اللہ و العبدلی نیٹ ورک کی مالی معاونت میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

جرائم ثابت ہونے کے بعد شہریت کے ادارے نے ان افراد کی کویتی شہریت منسوخ کر دی۔

38 افراد میں سے 11 پر حزب اللہ کی مالی معاونت کرنے کا الزام ثابت ہوا، 5 افراد کو کویتی "الجزیرہ بلیک آرگنائزیشن” سے تعلق کے الزامات کا سامنا تھا، جب کہ 22 افراد پر العبدلی نیٹ ورک سے تعلق ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں ان کی کویتی شہریت منسوخ کر دی گئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز