Home » کویت میں مبینہ ایرانی دراندازی ناکام،پاسدارانِ انقلاب کے چار ارکان گرفتار،خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کویت میں مبینہ ایرانی دراندازی ناکام،پاسدارانِ انقلاب کے چار ارکان گرفتار،خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

کویت(ایگزو نیوز ڈیسک)کویت میں مبینہ ایرانی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ افراد خفیہ طور پر ملک میں داخل ہو کر حساس علاقے بوبیان جزیرے میں مبینہ تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم بروقت کارروائی کے باعث ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔واقعے کے بعد کویت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے جبکہ اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق کویت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سیکیورٹی فورسز نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور سے وابستہ چار مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے جو ملک میں خفیہ طور پر داخل ہو کر تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔حکام کے مطابق یہ افراد یکم مئی کو ایک ماہی گیری کشتی کے ذریعے کویتی حدود میں داخل ہوئے اور حساس سٹریٹجک علاقے بوبیان جزیرے کا رخ کیا،جہاں ان کا سامنا کویتی مسلح افواج سے ہوا۔سرکاری بیان کے مطابق اس دوران جھڑپ پیش آئی جس میں ایک کویتی فوجی زخمی ہو گیا،جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے چاروں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد ایک منظم گروہ کا حصہ تھے اور ان کا مقصد ریاست کے اندر دشمنی پر مبنی سرگرمیاں انجام دینا تھا۔

کویت کی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ریاست کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نہ صرف کویت بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔وزارت خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسی تمام غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو بند کرے جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔ساتھ ہی کویت نے واضح کیا کہ وہ پرامن ہمسائیگی کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے تاہم اپنی سرزمین، خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک،ممکنہ سہولت کاروں اور منصوبہ بندی کے تمام پہلووں کو بے نقاب کیا جا سکے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اماراتی وزیر خارجہ نے اس مبینہ دراندازی کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ہر ایسے اقدام کے خلاف کویت کے ساتھ کھڑا ہے جو اس کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچائے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز