کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی:
اسلام آباد (اسلم مراد ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے. اسلام آباد میں کے پی کے ہاوس کو سیل کردیا ہے. اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سمیت اب کوئی بھی کے پی کے ہاوس نہیں آسکتا۔
تفصیلات کے مطابق. تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں مظاہروں کی کال. اوار وزیر اعلی کے پی کے کی شرکت کے بعد. وفاقی حکومت کے کے پی کے حکومت کے ساتھ تعلقات انتہائی خراب ہوچکے ہیں. اسی تناظر میں سوموار کے روز کیپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی ٹیم. ریڈ زون میں واقع کے پی کے ہاوس پہنچی اور اس کے متعدد بلاکس کو سیل کردیا گیا۔
"اسلام آباد میں. کے پی کے ہاؤس کو حکام نے ایک قانونی تنازعہ کے بعد سیل کر دیا تھا. جس کے نتیجے میں سرکاری اہلکاروں کے درمیان تعطل پیدا ہوا تھا۔ اس اقدام نے اہم سیاسی رد عمل کو جنم دیا ہے. جس میں خیبر پختونخوا کی جماعتوں نے اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہناتھا. کہ متعدد بلاکس کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے. اس لیے ان بلاکس کو سیل کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا ہ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے. کہ یہ حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔