خیبر پختونخواہ (کے پی) میں اس سال دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2024 میں 636 واقعات رپورٹ ہوئے، گزشتہ سال یہ تعداد 631 تھی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ مختلف قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں سے دوچار ہے، جن میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے 355 واقعات، چھ خودکش حملے، اور 113 آئی ای ڈی دھماکے شامل ہیں۔
ان حملوں کے نتیجے میں 142 پولیس اہلکار اور 133 عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 214 پولیس اہلکار اور 246 عام شہری زخمی ہوئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فعال اقدامات کرتے ہوئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2,981 کارروائیاں کیں اور 29 انتہائی مطلوب افراد سمیت 739 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
حکام نے 849 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 162 دستی بم، سات خودکش جیکٹس بھی قبضے میں لی۔