Home » دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد میں تاریخی اضافہ

دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد میں تاریخی اضافہ

by ahmedportugal
32 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ،نگرانی کے آلات اور بکتر بند گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق فورس کی آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی سازوسامان پر مشتمل جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 50 بیریٹا سنائپر رائفلز اور 100 دیگر سنائپر رائفلز خریدی جائیں گی جبکہ مجموعی طور پر 1250 جدید خودکار ہتھیار ٹی ڈبلیو ایس بھی فورس کا حصہ بنیں گے، اس کے علاوہ 3 ہزار چھوٹے اور 3 ہزار 250 بڑے ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لیے ریلیں خریدی جائیں گی۔نگرانی اور انٹیلی جنس صلاحیت میں اضافے کے لیے 430 تھرمل بائنوکیولرز اور 330 تھرمل ٹی آئی کیمرے فراہم کیے جائیں گے،پولیس کے لیے 73 جدید سرویلنس ڈرونز خریدے جائیں گے جبکہ ڈرون کے ذریعے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے 14 اینٹی ڈرون گنز بھی حاصل کی جائیں گی،سرچ آپریشنز کے لیے 4 خصوصی سرچنگ ڈرونز کی خریداری بھی منصوبے کا حصہ ہے۔دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے 20 جدید بم ڈسپوزل سوٹس فراہم کیے جائیں گے جبکہ سرچ آپریشنز کی موثر نگرانی کے لیے ایک ہزار اسپارٹا کیمرے خریدے جائیں گے۔

پولیس اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور 6 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹس کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ 39 پولیس گاڑیوں کی فرنٹ سکرین اور 5 ڈبل کیبن گاڑیوں کی مکمل بلٹ پروفنگ کی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق فورس کی نقل و حرکت اور آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 210 بی سیون لیول بکتر بند گاڑیاں اور مزید 1200 آپریشنل بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ پولیس گاڑیوں کی سائیڈ آرمَرنگ اور باڈی فیبریکیشن بھی اس خریداری منصوبے میں شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز